Tareekh Jo Hum Nahi Jante
تاریخ جو ہم نہیں جانتے
بچپن سے لے کر آج تک ہم نے تاریخ کے نام پر جو کچھ نصاب میں پڑھا، اگر آج یہ کہا جائے کہ اس میں سے اکثر ہمارے لیے کسی عملی فائدے کا باعث نہیں بنا، تو شاید یہ بات غلط نہ ہو۔ اسکول کے زمانے میں ہم نے مصریوں اور مغلوں کی تاریخ پڑھی، پھر میٹرک میں پاکستان اسٹڈیز کے نام پر پاکستان کی تاریخ کم اور حکمرانوں کے ادوارِ حکومت کی تفصیلات زیادہ پڑھیں۔ انٹرمیڈیٹ میں مسٹر چپس جیسے مضامین نصاب کا حصہ بنے، مگر ان تمام مراحل میں ایک چیز مشترک رہی: اسلامی ریاستوں کی اصل تاریخ ہم سے اوجھل رہی۔
ہم نے وہ تاریخ نہیں پڑھی جس میں اسلام کے سنہری اصولوں پر قائم معاشرے موجود تھے، جہاں مردوں کے شانہ بشانہ عورتیں بھی میدانِ جنگ میں بے مثال جرأت........
