Sukh Bias Shayad Ab Sukh Ka Saans Lay
سُکھ بیاس شاید اب سُکھ کا سانس لے
سُکھ بیاس کو نئی زندگی دینے کا خواب شاید اب پورا ہو جائے کیوں کہ پنجاب اریگیشن کے انجینئرز نے ایک ایسا کامیاب اور دلچسپ عملی تجربہ مکمل کرلیا ہے جسے اگر پوُرے پنجاب پر پھیلا دیا جائے تو نہ صرف کئی مُردہ دریا دوبارہ زندہ ہوسکتے ہیں بلکہ سیلابی پانی کی تباہ کاریوں سے بھی بچا جاسکتا ہے۔
پچھلے سال (2025) کے سیلاب میں ان انجینیئرز نے تقریباً 12,000 ایکڑ فٹ پانی کو دریائے ستلج سے نکال کر ایک متروکہ سیلابی نہر (اولڈ میلسی کینال) کے 14 کلومیٹر لمبائی میں نہر کے 150 فُٹ چوڑے پیندے سے زیرِزمین جذب کروا دیا جس سے زیرزمین پانی کی سطح اوسطاً 5 فُٹ بلند........
