menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Modi Ke Yar, Shoq Pura Kar Lein

62 0
01.03.2026

مودی کے یار، شوق پوراکرلیں

ہم توسمجھ رہے تھے کہ اقتدارمیں آکریہ نہ صرف افعانستان کوامن، محبت اوراخوت کاگڑھ بنائیں گے بلکہ اسے اس اسلام کاحقیقی مرکزاورقلعہ بھی بنائیں گے جواسلام اول سے آخرتک امن اوربھائی چارے کادرس دے کراپنوں کے ساتھ بیگانوں کے لئے بھی حفاظت کی ضمانت دیتاہے مگریہ کیا؟ یہ توبدقسمت افغانستان کوپھرسے امن اوراسلام دشمنوں کی کالونی بنانے پرتلے ہوئے ہیں۔

آخریہ کونساامن اورکیسااسلام ہے کہ افغانستان سے آج کلمہ طیبہ کے نام پربننے والاملک بھی محفوظ نہیں۔ اسلام میں تومسلمان مسلمان کابھائی ہے پھریہ ہمارے کیسے بھائی ہیں جوہمارے ہی خون کے پیاسے اور درپے ہوچکے ہیں۔ کیاہماری ماؤں اوربہنوں نے روس وارکے دوران اپنازیوراس لئے ان کے لئے چندے میں دیاتھاکہ اقتدارمیں آکریہ پھران کے ہی معصوم وبے گناہ بچوں کے پرخچے بم دھماکوں اورخودکش حملوں میں اڑانے والوں کے نگہبان وسہولت کاربنیں گے؟

کیاہم ان کی کامیابی اورفتح کے لئے دعائیں اس لئے مانگاکرتے تھے کہ افغانستان کے سیاہ وسفیدکے مالک بننے کے بعدیہ اپنی بندوقیں ہماری طرف سیدھی کریں گے؟ ان کے آباؤاجدادنے ان پراتنے احسانات نہیں کئے ہوں گے جتنے احسانات ہمارے ان پرہیں۔ یہ شائدبھول گئے ہوں لیکن ہمیں اچھی طرح یادہے کہ روس اورنیٹوسے کامیابی اورجان خلاصی میں ان سے زیادہ پاکستان کاہاتھ اورکردارہے۔ افغانستان کاوہ کونساعلاقہ اورذرہ ہے........

© Daily Urdu (Blogs)