Khay Te Swah
اسی کی دہائی میں ہونے والی شادیوں میں مہندی کے دو فنکشن ہونا لازمی تھے۔ ایک دن دولہا والے مہندی لے کر جاتے تو دوسرے دن دلہن والے، دولہا دلہن اپنی مہندی کے فنکشن میں مہمان خصوصی ہوتے۔
اسی کی دہائی کے آخیر اور نوے کے آغاز میں مشترکہ مہندی کا آغاز ہوا۔ دونوں پارٹیاں ایک جگہ پہنچ جاتیں مع اپنے اپنے امیدوار کے، دونوں کو دور دور بٹھایا جاتا، دونوں چوری چوری ایک دوسرے کو تکتے اور مسکراتے۔ اس وقت تک تیار شیار ہوکر ساتھ بیٹھنے یا ہاتھ پکڑ کر ناچنے کارواج نہیں آیا تھا۔ (آج کل کا بوسہ شوسہ دیکھ کر تو آہ ہی نکل جاتی ہے)
فائنل ائیر ایم بی بی ایس کے امتحان اکتوبر 1989 میں ختم ہوئے اور ساتھ ہی زندگی کا اگلا امتحان شروع ہوگیا۔
پہلی مشترکہ مہندی دیکھی دوست عائشہ بٹ کی جو آرمی / ایر فورس کے کسی میس کے لان میں کی گئی تھی۔ ٹینٹس،........
