menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Sura e Mulk: Malik Hone Ka Weham

21 6
15.02.2026

سورۃ الملک: مالک ہونے کا وہم

قرآنِ مجید کی بعض سورتیں ایسی ہیں جو محض معلومات فراہم نہیں کرتیں، بلکہ انسان کی پوری فکری عمارت کو ہلا کر رکھ دیتی ہیں۔ سورۃُ الملک انہی سورتوں میں سے ایک ہے۔ یہ سورت کسی ایک جزوی مسئلے پر گفتگو نہیں کرتی، بلکہ انسان کے اندر بیٹھے ہوئے سب سے بڑے فریب کو نشانہ بناتی ہے: یہ احساس کہ میں کنٹرول میں ہوں۔

سورۃُ الملک کی عظمت اور فضیلت کے بارے میں متعدد روایات وارد ہوئی ہیں۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اللہ کی کتاب میں ایک سورت ہے جس میں صرف تیس آیات ہیں، وہ اپنے پڑھنے والے کی سفارش کرتی رہے گی یہاں تک کہ اس کی مغفرت ہو جائے گی"۔ (ترمذی: 2891، ابوداؤد: 1400، مسند احمد: 2/299)

ایک اور روایت میں آتا ہے: "قرآنِ مجید میں ایک سورت ہے جو اپنے پڑھنے والے کی طرف سے جھگڑا کرے گی، یہاں تک کہ اسے جنت میں داخل کروا دے گی"۔ (مجمع الزوائد: 7/172، صحیح الجامع الصغیر: 3644)

سننِ ترمذی کی روایت کے مطابق نبی ﷺ سونے سے قبل سورۃ السجدہ اور سورۃ الملک کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔ (ترمذی: 2892)

شیخ البانیؒ نے السلسلۃ الصحیحہ میں یہ روایت نقل کی ہے کہ سورۃ الملک عذابِ قبر سے بچانے والی ہے یعنی اس کا اہتمام کرنے والا، اگر احکامِ اسلام کا پابند ہو، تو امید ہے کہ عذابِ قبر سے محفوظ رہے........

© Daily Urdu (Blogs)