Islamabad Ki Fiza Mein Afwahon Ki Goonj
اسلام آباد کی فضا میں افواہوں کی گونج
اسلام آباد کی بیٹھکوں میں لنگر گپ کوئی نئی چیز نہیں۔ یہاں چائے کی پیالی کے ساتھ حکومتیں بنتی بھی ہیں، ٹوٹتی بھی ہیں، آئینی ترامیم منظور بھی ہو جاتی ہیں اور بعض اوقات وہ فیصلے بھی ہو جاتے ہیں جن کا ابھی تک متعلقہ فریق کو خود علم نہیں ہوتا۔ مگر سیاست کی دنیا میں ایک فرق ضرور ہوتا ہے۔ ہر افواہ خبر نہیں ہوتی لیکن ہر افواہ بے معنی بھی نہیں ہوتی۔ جب ایک ہی بات مختلف بیٹھکوں سے نکل کر مختلف راستوں سے واپس آنے لگے تو سمجھ لینا چاہیے کہ دھواں کہیں نہ کہیں سے اُٹھ ضرور رہا ہے۔ چنگاری البتہ کہاں پڑی ہے یہ ابھی بتانا قبل از وقت ہے۔
اسلام آباد میں پس پردہ کچھ نہ کچھ ہو ضرور رہا ہے جس کی سُن گُن تو مجھے بھی ہے مگر جب تک معاملات عیاں نہ ہو لیں قبل از وقت کچھ کہنا مناسب معلوم نہیں ہوتا۔ بس کسی طرح وہ........
