Kya 1979 Mein Iran Ke Islami Inqilab Ke Peeche France Ka Hath Tha?
اکثر کم پڑھے لکھے، تحقیق کے بغیر سطحی گفتگو کرنے والے اور تاریخ سے نابلد افراد یہ کہتے نظر آئیں گے کہ ایران کے اسلامی انقلاب (بقول بعضے خمینی انقلاب) کے پیچھے فرانس کا ہاتھ تھا۔ دلیل ان کے پاس یہ ہوتی ہے کہ امام خمینی نے فرانس میں بیٹھ کر انقلاب برپا کیا تھا اور وہیں سے وہ ایران تشریف لائے تھے۔ اس کے ثبوت کے طور پر یہ تصویر عموماً پیش کرتے ہیں جس میں آپ Air France کے ایک طیّارے سے تہران واپس آ رہے ہیں اور جہاز کا فرانسیسی کپتان آپ کو سہارا دے رہا ہے۔
آئیے ہم آپ کو امام خمینی کی جلاوطنی کی تاریخ بتاتے ہیں جس سے خود ہی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا جس سے ان افراد کی تاریخ سے سطحی واقفیت خود بخود طشت از بام ہو جائے گی۔
امام خمینی کو شاہِ ایران نے سب سے پہلے 4 نومبر 1964 کو ترکی جلاوطن کیا تھا۔ آپ طویل عرصے سے شاہِ ایران کی پالیسیوں پر نقد کرتے آ رہے تھے۔ آپ کے مطابق اسلام میں شہنشاہیت کی گنجائش نہیں تھی، دوسرا شاہِ ایران حد سے زیادہ امریکہ نواز تھا اور اسرائیل کے ساتھ بہت قریبی تعلقات استوار کر رکھے تھے۔ علاوہ ازیں شاہ کی اسلام اور ایران مخالف پالیسیاں جیسے جدیدیت کے نام پر مغربیت کا فروغ، فحّاشی و عریانیت، حجاب اور روایتی لباس پر پابندی اس کے علاوہ تھیں۔
لیکن جو چیز آپ کی جلاوطنی کا باعث بنی وہ شاہِ ایران کے Capitulation Law پر آپ کی تنقید تھی جو 1964 میں منظور ہوا جس کے تحت ایران میں مُقیم امریکی فوجیوں، شہریوں اور اہلکاروں کو ایرانی قوانین سے مستثنی قرار دیا گیا یعنی امریکی شہری ایرانی عدالتوں کے اختیار سے ماورا ہوں گے۔ شاہ کے دور میں ہزاروں امریکی ایران میں........
