menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Aman Ke Liye Akhri Sifarti Koshish

26 0
30.04.2026

امن کے لئے آخری سفارتی کوشش

امریکہ اور ایران کے مابین مذاکرات کا جمود خطے میں ایک ایسے اضطراب کی نوید ہے جو کسی بھی وقت سنگین بحران میں بدل سکتا ہے۔ پاکستان کی جغرافیائی حیثیت اور ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات اسے اس سفارتی کشمکش میں ایک اہم فریق بناتے ہیں اسلام آباد کے لیے یہ دو دھاری تلوار ہے جہاں وہ خطے میں امن کا خواہاں ہے وہیں عالمی طاقتوں کے دباو کے پیش نظر اس کی گنجائش محدود رہتی ہے۔ تاہم پاکستان کا مکمل کنارہ کش ہو جانا نہ صرف اس کی سفارتی ساکھ کو نقصان پہنچائے گا بلکہ دہلیز پر لگی اس آگ سے پاکستان کا دامن بھی محفوظ نہیں رہ سکے گا۔

مذاکرات کی ناکامی کی بنیادی وجہ ایٹمی پروگرام سے آگے بڑھ کر علاقائی اثر و رسوخ اور پراکسی جنگوں کے وہ پیچیدہ معاملات ہیں جن پر فریقین کا اعتماد ناپید ہے۔ اگر یہ بات چیت دوبارہ بحال نہ ہوئی تو ایران کو شدید معاشی تنہائی اور پابندیوں کے ایسے شکنجے کا سامنا ہوگا جس سے اس کا داخلی استحکام بری طرح متاثر ہو........

© Daily Urdu (Blogs)