Aik Gahr 6 Doctor
یہ محض ایک خبر نہیں ایک باپ کی پوری زندگی کی کمائی ہے جس شخص نے محکمۂ صحت میں ڈرائیور کی حیثیت سے ملازمت کی ریٹائرمنٹ کے بعد بچوں کا مستقبل سنوارنے کے لیے ٹیکسی چلائی اور محدود آمدنی میں چھ بچوں کو طب کی تعلیم دلوائی آج اسی کے گھر سے تین بیٹے اور تین بیٹیاں ڈاکٹر بن کر نکل چکے ہیں۔ یہ داستان دیامر کے گاؤں تھور سے شروع ہوتی ہے مگر اس کی گونج بہت دور تک سنائی دیتی ہے یعنی خاموشی سے کی گئی محنت کی گونج دور دور تک سنائی دے رہی ہے۔ سون خان نے دولت نہیں چھوڑی ڈاکٹر چھوڑے ہیں جائیداد نہیں بنائی نسل کا مستقبل بنایا ہے اور شاید یہی کسی باپ کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
یہ ہے ایک ایسے باپ کی کہانی جس نے حالات کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے بلکہ اپنی محنت کے ہاتھوں اپنے بچوں کے خواب حقیقت میں بدل دیے۔ ایک باپ کی محنت، چھ ڈاکٹروں کی کامیابی کا ہر طرف چرچا ہے کبھی کبھی بڑے خواب بڑے وسائل کے محتاج نہیں ہوتے صرف ایک ایسے باپ کی ضرورت ہوتی ہے جو حالات کے سامنے جھکنے سے انکار کر دے۔ چلاس کے نواحی........
