menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

AI Sahulat Ya Salahiyat Ka Qatil?

26 0
23.07.2026

اے آئی سہولت یا صلاحیت کا قاتل؟

انسان کی پوری تاریخ دراصل محنت کی تاریخ ہے پہیہ ایجاد کرنے سے لے کر چاند پر قدم رکھنے تک ہر کامیابی کے پیچھے برسوں کی جستجو بے شمار ناکامیاں اور مسلسل محنت چھپی ہوئی ہے یہی وجہ ہے کہ انسان اپنی کامیابی پر صرف خوش نہیں ہوتا بلکہ اسے اس کامیابی پر فخر بھی ہوتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اس نے اس منزل تک پہنچنے کے لیے اپنا وقت اپنی توانائی اور اپنی صلاحیت صرف کی ہے۔ پھر ایک ایسا دور آیا جب مصنوعی ذہانت (AI) نے انسان کے سامنے ایک نئی دنیا کھول دی اب ایک حکم لکھیں اور مضمون حاضر ایک جملہ لکھیں اور نظم تیار ایک خیال دیں اور تصویر سامنے بظاہر یہ حیران کن ترقی ہے لیکن ہر ترقی اپنے ساتھ ایک سوال بھی لاتی ہے کیا ہم سہولت حاصل کر رہے ہیں یا اپنی صلاحیتیں کھو رہے ہیں؟

آج سوشل میڈیا پر ہزاروں تحریریں، اشعار اور خیالات گردش کر رہے ہیں ان میں سے بہت سا مواد چند سیکنڈ میں AI سے تیار کیا جاتا ہے لوگ داد وصول کرتے ہیں واہ واہ سمیٹتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ انہوں نے بڑا کمال کر دیا مگر حقیقت یہ ہے کہ داد تحریر کو ملتی ہے انسان کو نہیں اگر تخلیق میں انسان کی سوچ تجربہ اور احساس شامل نہ ہو تو وہ الفاظ تو ہو سکتے ہیں مگر شخصیت کا عکس نہیں بن سکتے۔

اصل خوشی منزل پر پہنچنے میں نہیں بلکہ منزل تک پہنچنے کے سفر میں ہوتی ہے وہ شاعر جو ایک شعر پر کئی راتیں جاگتا ہے وہ ادیب جو ایک مضمون کو بار بار لکھ کر سنوارتا ہے وہ مصور جو ایک تصویر میں اپنی روح اتار دیتا ہے ان کی........

© Daily Urdu (Blogs)