Wonder Boy Aur Iron Man Ki Jori
ونڈر بوائے اور آئرن مین کی جوڑی
دنیا کی سیاست ایک شطرنج کی بساط ہے، جہاں ہر چال سوچ سمجھ کر چلنی پڑتی ہے اور بعض اوقات ایک خاموش چال پورے کھیل کا نقشہ بدل دیتی ہے۔ حالیہ دنوں میں مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے دنیا کو ایک بار پھر جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا تھا۔ امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان تناؤ اس حد تک بڑھ چکا تھا کہ ہر لمحہ ایک بڑے تصادم کا اندیشہ تھا۔ ایسے نازک وقت میں پاکستان نے نہ صرف اپنی سفارتی بصیرت کا مظاہرہ کیا بلکہ خود کو ایک ذمہ دار اور مؤثر ثالث کے طور پر بھی منوایا۔
برطانوی جریدے کی رپورٹ نے اس حقیقت کو مزید تقویت دی کہ پاکستان محض تماشائی نہیں بلکہ ایک فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر(آئرن مین) کی قیادت میں پاک فوج اور وزیراعظم شہباز شریف (ونڈر بوائے) کی سیاسی حکمت عملی نے مل کر ایک ایسا توازن قائم کیا جس نے دنیا کو حیران کر دیا۔ ایک طرف عسکری قیادت نے عالمی طاقتوں کے ساتھ روابط کو استعمال کیا، تو دوسری جانب سیاسی قیادت نے علاقائی ممالک کے ساتھ اعتماد سازی کا عمل تیز کیا۔
یہ کوئی معمولی کارنامہ نہیں تھا کہ ایک طرف امریکہ جیسی سپر پاور اور دوسری طرف ایران جیسا خودمختار اور سخت مؤقف رکھنے والا ملک، دونوں پاکستان کی بات سننے پر آمادہ ہوئے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امریکی صدر سے رابطہ محض ایک رسمی گفتگو نہیں بلکہ ایک سفارتی پیش رفت تھی جس کے اثرات فوری طور پر سامنے آئے۔ ایران کے پاور پلانٹس پر حملے کا مؤخر ہونا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پسِ پردہ کچھ سنجیدہ اور مؤثر سفارت کاری جاری تھی۔
ونڈر بوائے، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اپنی ذمہ داری بھرپور انداز میں نبھائی۔ ایرانی قیادت کے ساتھ براہِ راست رابطہ، ترکیہ سمیت دیگر علاقائی ممالک سے مشاورت اور مسلسل........
