menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Qaidi Number 804 Ko Hasil Sahulatein Aur Diet Schedule

28 0
26.02.2026

قیدی نمبر 804 کوحاصل سہولتیں اور ڈائیٹ شیڈول

پاکستانی سیاست میں ڈرامہ کبھی ختم نہیں ہوتا اور اگر کہیں سسپنس، طنز اور حیرت ایک ساتھ جمع ہو جائیں تو سمجھ لیجیے معاملہ یا تو پارلیمنٹ کا ہے، یا پھر جیل کا۔ اس بار منظر کا مرکز ہے قیدی نمبر 804 اور اسٹیج ہے اڈیالہ جیل، جہاں قید کے اندر سہولتوں کا ایسا منظرنامہ سامنے آیا کہ سننے والے کچھ دیر کے لیے سوچ میں پڑ گئے کہ یہ اصلاح خانہ ہے یا ویلنیس ریزورٹ۔

یہ سب انکشافات اس وقت سامنے آئے جب سپریم کورٹ آف پاکستان میں جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ پیش ہوئی۔ رپورٹ آئی تو خبر بنی، خبر بنی تو بحث ہوئی اور بحث ہوئی تو قوم نے حسب روایت دو حصوں میں تقسیم ہو کر سوشل میڈیا کو میدانِ جنگ بنا دیا۔ مگر آئیے ذرا ٹھنڈے دماغ اور ہلکے پھلکے مزاح کے ساتھ اس پورے "جیل لائف اسٹائل پروگرام" کا جائزہ لیتے ہیں۔

قید کا کمپاؤنڈ یا پرائیویٹ فارم ہاؤس؟ رپورٹ کے مطابق سات سیل پر مشتمل ایک کمپاؤنڈ، سامنے 57 فٹ لمبا اور 14 فٹ چوڑی راہداری، ساتھ لان، دھوپ، تازہ ہوا، مطالعے کی سہولت۔

اب سچ بتائیے، عام آدمی کو اپنے گھر کے سامنے اتنی لمبی راہداری اور الگ لان نصیب ہو تو وہ فیس بک پر اس کی تصویریں لگا لگا کر رشتہ داروں کو حسد میں مبتلا نہ کردے؟

یہاں تو قیدی نمبر 804 صاحب لان میں بیٹھ کر کتابیں پڑھتے ہیں، اخبار دیکھتے ہیں، دھوپ سینکتے ہیں۔ گویا جیل انتظامیہ نے سوچا ہو کہ قید بھی ہو، مگر وٹامن ڈی کی کمی نہ ہو۔ جیل کا جم، صحت مند قیدی، مضبوط نظام۔ رپورٹ میں بتایا گیا........

© Daily Urdu (Blogs)