menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Government College University Ki Dakhla Policy

23 0
09.06.2026

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی داخلہ پالیسی

گورنمنٹ کالج لاہور ایک تاریخی درسگاہ ہے جس نے بڑے نامی گرامی افراد پیدا کئے اور آج ناصرف ملک کے اندر بلکہ پوری دنیا میں یہاں کے فارغ التحصیل طلباء نے اپنا نام پیدا کیا ہے۔ پچھلے سال مجھے اپنی بیٹی کے داخلہ کے لئے اس یونیورسٹی کے سسٹم کو دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ بی ایس پروگراموں میں داخلہ کے لئے انٹر میڈیٹ فرسٹ ائیر کے رزلٹ کو معیار بنایا گیا تھا اور پھر ہر شعبہ کے لئے الگ سے داخلہ ٹیسٹ لیا گیا تھا اور انٹرویو کے لئے بھی الگ تاریخوں کا انتخاب کیا گیا تھا۔ یعنی اگر کوئی طالب علم چار مختلف شعبہ جات کے لئے درخواست جمع کرواتا ہے تو اس کو چار بار ٹیسٹ اور انٹرویو کے مراحل سے گزرنا پڑتا تھا جبکہ باقی یونیورسٹیوں میں ایسا نہیں ہے بلکہ ایک ہی ٹیسٹ کی بنیاد پر تمام متعلقہ شعبہ جات میں داخلہ کی اہلیت بن جاتی ہے۔

میری بیٹی نے انگلش اور ایک اور شعبہ میں اپلائی کیا تھا اور دونوں شعبہ جات میں ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد اسے ایک شعبہ سے انٹرویو کے لئے کال موصول ہوئی جس کے لئے باقاعدہ فون کے ذریعہ اور پھر واٹس ایپ میسیج کرکے آگاہ کیا گیا تھا اور اس میں بیٹی کا داخلہ ہوگیا ليکن چونکہ اس کا رحجان انگلش لٹریچر میں تھا اس لئے اس نے انگلش ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے انٹرویو کال کا انتظار کیا لیکن کسی قسم کی اطلاع متعلقہ شعبہ سے موصول نہیں ہوئی جس کے بعد شعبہ سے جاکر معلومات حاصل کی گئیں تو بڑی بے اعتنائی سے جواب ملا کہ آپ کی ٹرین گزر چکی ہے اور داخلے مکمل ہو چکے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے تو انٹرویو کے لئے بلایا ہی نہیں تو جواب موصول ہوا کہ ہمارے پاس اتنا وقت ہے نہ ہی سٹاف ہے کہ ہم سب لوگوں کو بتاتے پھریں بلکہ آپ کو داخلہ پورٹل سے خود دیکھنا چاہئے تھا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اب اس کا حل کیا ہے تو بتایا گیا کہ مارننگ سیشن کی تمام سیٹیں پہلی ہی لسٹ میں مکمل ہو چکی ہیں اور شام کی کلاسز میں بھی پہلی لسٹ لگ چکی ہے اس لئے اب کچھ نہیں ہو سکتا اس طرح اے پلس گریڈ والی بچی کو........

© Daily Urdu (Blogs)