Jahan Deeda, Sahib e Tadbeer Air Khirad Mand Insan
جہاں دیدہ، صاحب تدبیر اور خردمند انسان
شکاگو موسم کی شدت کے باوجود ایک انتہائی خوبصورت شہر ہے۔ امریکہ کے شروع کے دنوں میں شکاگو جانا بہت اچھا لگتا تھا۔ یوں سمجھئیے کہ خواہش ہوئی کہ اگر شکاگو ہی چلے جائیں تو اچھا ہوگا۔ ایک بہت عمدہ ملازمت کا موقع ملا اور ہم انٹرویو کیلئے جا پہنچے۔ ہوفمن اسٹیٹ، شکاگو کا ایک بہت ذیلی حصہ اور رہنے کو ایک بہتر جگہ ہے جہاں مجھے انٹرویو کیلئے جانا ہوا۔ انٹرویو بہت اچھا ہوا اور وہاں ڈاکٹروں سے بھی ملاقات ہوئی جن میں ایک نوجوان خوشگوار اور خوش شکل سائیکائٹرسٹ سے بھی ملنا ہوا جس کے والد ہی میڈیکل ڈائرکٹر تھے۔ انٹرویو ختم کرکے آخری ملاقات انہی میڈیکل ڈائرکٹر کے ساتھ تھی اور اس عمر میں وہ کم و بیش میرے والد صاحب کی عمر کے تھے۔ کہنے لگے کہ آپ یہ ملازمت چاہتے ہیں اور میں آپ کو یہ ملازمت کی پیشکش کر رہا ہوں لیکن بہت متانت آمیز سنجیدگی سے کہنے لگے کہ آپ کیوں آنا چاہتے ہیں۔ شکاگو ایک بہت مہنگا شہر ہے اور اپنے نوجوان بیٹے کا ذکر کرتے ہوئے کہنے لگے کہ وہ ایک اپارٹمنٹ میں رہتا ہے اور گھر نہیں خرید پایا۔
بہت شفقت سے سمجھایا کہ میں آپ کو آپ کی خواہش پر ملازمت کی پیشکش کر رہا ہوں لیکن میری رائے میں انڈیاناپلس ایک بہتر شہر ہے اور مالی طور پر آپ زیادہ آسودہ رہیں گے۔ ہم نے ساری شام خریدنے کے لئیے گھر دیکھتے ہوئے گزاری اور بالآخر مجھے اور امبر کو یہی خیال ہوا کہ انڈیاناپلس ایک بہتر شہر ہے اور آج بیس سال گزر گئے اور ہم ابھی بھی یہیں رہتے ہیں اور اپنے فیصلے پر مطمئن ہیں۔ ایک سمجھ دار اور جہاں دیدہ سینئیر ڈاکٹر جن کو ایک کام کرنے والے نوجوان ڈاکٹر کی ضرورت تھی اور شاید اُن کے بیٹے پر سے کام کا بوجھ ہلکا ہو جاتا لیکن اُنہوں نے........
