Hamari Riyasat Kab Seekhe Gi?
ہماری ریاست کب سیکھے گی؟
پاکستان میں آخر کہاں احتجاج نہیں ہو رہے؟ پچھلے دو ماہ سے ہم مسلسل دیکھ رہے ہیں کہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں، خصوصاً راولاکوٹ، مظفرآباد اور اب میرپور میں بھی لوگ اپنے مطالبات کے لیے سڑکوں پر نکلے۔ یہ احتجاج پرامن تھے اور ان میں خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔ ہمارے معاشرے میں جب خواتین گھروں سے نکل کر احتجاج کا حصہ بنتی ہیں تو یہ اس بات کی واضح علامت ہوتی ہے کہ لوگ اپنے حقوق کے لیے پرامن جدوجہد کر رہے ہیں۔ لیکن ریاست نے فوراََ غداری کا سرٹیفیکٹ جاری کردیا۔
راولا کوٹ کے رہائشی ایک قریبی دوست نے وہاں پیش آنے والے ایسے واقعات سنائیں ہیں جو افسوس کے ساتھ اس رویے کی یاد دلاتی ہیں جو ہماری ریاست اپنے ہی شہریوں کے ساتھ برسوں سے اختیار کرتی آئی ہے اور آج بھی........
