menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Zehr, Khoobsurti Aur Sifarat Kari Ka Pur Asrar Khel

28 0
08.06.2026

زہر، خوبصورتی اور سفارت کاری کا پراسرار کھیل

قدیم ہندوستان کی تاریخ میں "ویش کنیا" (زہر کی دوشیزہ) کا تصور سیاست اور جنگ کا ایک ایسا پُرراسرار اور خوفناک ہتھیار تھا، جسے موریا سلطنت کے بانی چندر گپت موریا اور ان کے چلاک وزیر چانکیہ کوٹلیہ نے دشمنوں کو پامال کرنے کے لیے کثرت سے استعمال کیا۔ یہ لڑکیاں کوئی عام جاسوس نہیں تھیں، بلکہ انہیں بچپن سے ہی مختلف اقسام کے زہر کی قلیل مقدار خوراک میں ملا کر دی جاتی تھی، یہاں تک کہ ان کا مادی جسم زہر کا عادی ہو جاتا اور ان کے جسمانی رطوبتیں، پسینہ اور تھوک خود ایک جان لیوا زہر بن جاتے۔ ان ویش کنیاؤں کو رقص، موسیقی اور ترغیب و تحریص کے فن میں ماہر کیا جاتا، جو بغیر کسی فوج کشی کے حریف بادشاہوں، باغی وزراء اور جرنیلوں کے کیمپوں میں داخل ہوتیں اور ایک قاتلانہ بوسے یا کھانے میں زہریلے تھوک کی آمیزش سے بڑے سے بڑے دشمن کو خاموشی سے موت کی نیند سلا کر سلطنت کا راستہ صاف کر دیتیں، جس کی وجہ سے انہیں قدیم دور کا سب سے خطرناک "خفیہ ہتھیار" مانا جاتا تھا۔

زمانہ بدل چکا ہے اور دنیا کی بساط اور ہتھیار بالکل تبدیل ہو چکے ہیں، لیکن اقتدار اور غلبے کی یہ زہریلی علامات اب مادی خوراک کے بجائے شاطرانہ سفارتی چالوں اور سیاسی بحرانوں کی صورت میں نظام کے اندر منتقل کی جاتی ہیں۔ جدید دنیا کے اس بدلے ہوئے پیراڈائم میں جب سیاسی مبصرین ان پوشیدہ علامات کا سراغ لگاتے ہیں، تو ان کی نظریں ایک ایسی شخصیت پر آ کر ٹک جاتی ہیں جن کا ماضی اس قدر جارحانہ اور پُرتجسس رہا ہے........

© Daily Urdu (Blogs)