menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Hamare Ird Gird Kya Ho Raha Hai?

13 0
yesterday

ہمارے اردگرد کیا ہو رہا ہے؟

معصوم بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتیوں کے بڑھتے ہوئے ہولناک واقعات، ریپ کی دلدل اور انٹرنیٹ کے تاریک ترین گوشوں یعنی "ڈارک ویب" پر معصومیت کی پامالی کے گھناؤنے کاروبار نے آج ہمارے معاشرے کو ایک زندہ قبرستان بنا دیا ہے۔ مرد ہو یا عورت، ہر شخص ایک عجیب سی ذہنی اور جنسی وحشت کا شکار نظر آتا ہے۔ انسانی رشتوں کا تقدس، احترام اور محبت کا وجود جیسے ختم ہو چکا ہے اور ان کی جگہ محض ایک حیوانی جبلت نے لے لی ہے جہاں ہر رشتے کو صرف ہوس کا ذریعہ سمجھا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا کی بے لگام آزادی نے سوچوں کو اس حد تک مسخ کر دیا ہے کہ اب ہر سیدھی بات میں سے کوئی نہ کوئی کانسپریسی تھیوری (سازشی نظریہ) نکال لینا، هر بیان کو جھوٹا قرار دینا اور ہر حقیقت کو شک کی نگاہ سے دیکھنا ہمارا قومی مزاج بن چکا ہے۔ الحاد (خدا سے انکاری)، مذہب سے بیزاری اور اخلاقیات کا تمسخر اب ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن کیا یہ سب کچھ اچانک اور خود بخود ہو رہا ہے؟ جی نہیں! یہ دراصل مابعد جدیدیت (Postmodernism) کا وہ گہرا فکری جال ہے، جو کبھی مغرب کے بند کمروں میں بنا گیا تھا اور آج ہمارے اسمارٹ فونز کے ذریعے ہماری روحوں میں اتارا جا رہا ہے۔

اس پورے کھیل کو سمجھنے کے لیے ہمیں اس فلسفے کی جڑوں تک جانا ہوگا۔ اٹھارویں صدی میں یورپ نے "جدیدیت" (Modernity) کی بنیاد رکھی جس کا دعویٰ تھا کہ عقل اور سائنس انسان کو ہر اندھیرے سے نکال لیں گے۔ لیکن جب بیسویں صدی کے وسط تک دنیا نے دو عظیم عالمی جنگیں اور........

© Daily Urdu (Blogs)