menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Mazameen e Quran, Beesvi Nimaz e Taraweeh

35 0
04.03.2026

مضامین قرآن، بیسویں نمازِ تراویح

آج کی نمازِ تراویح کا آغاز بائیسویں پارے سے ہوتا ہے جس کے کل 18 رکوع ہیں جس میں سورہ الاحزاب کے 6 رکوع، سورہ سبا کے 6، سورہ الفاطر کے 5 اور سورہ یٰسین کا ایک رکوع شامل ہے۔ پارے کے ابتدائی حصے میں نبی اکرم ﷺ کی ازواج مطہراتؓ کو خطاب کیا گیا اور ان کو بتایا گیا کہ آپ دوسری عورتوں جیسی نہیں ہیں اور آپ سب کو اچھے عمل پر دگنا ثواب دیا جائے گا۔ ازواجِ مطہراتؓ کا اعلیٰ مقام، گفتگو کرنے کا طریقہ، پردہ، نماز، زکوۃ اور رسولِ اللہﷺ کا حکم ماننے کے احکام بتاکر تقویٰ و پرہیزگاری کی ترغیب دی گئی۔

مسلمان مردوں اور عورتوں کے دس اچھے اوصاف بیان کئے گئے جن پر بخشش اور بڑا ثواب ہے۔ یہ بات واضح طور پر بتائی گئی کہ کسی مسلمان مرد اور عورت کے لیے یہ جائز نہیں کہ جب اللہ اور اس کا رسول کسی بات کا فیصلہ فرما دیں تو وہ حکم نہ مانیں، بیشک یہ صریح گمراہی ہے۔ انبیاءؑ کے صفات اور ان سے ڈرتے رہنے، انبیاء کے نکاح کےمتعلق سنتِ الہی، حقوقِ زوجیت سے متعلق نبی اکرم کے لیے خصوصی رعایت، ازواجِ مطہرات سے نکاح حرام اور نبی اکرم کی رسالت و ختمِ نبوت کو بیان کیا۔ امتِ مسلمہ کو بکثرت صبح و شام ذلرِ الہی کرنے اور پھر امتِ مصطفوی ﷺ کی فضیلت و مقامِ شرف کو بیان کیا گیا۔ کفار و منافقین کو اپنی روش سے باز آنے، مسلمانوں کو ناحق ایذاء دینے، ان پر عذابِ الہی اور پھر کفار کی حسرت کے مضامین بتا کر کفار کے پیروکاروں کو ان اعمال سے بچنے کا درس شامل ہے۔

سورہ سبا میں اللہ تعالیٰ کی تعریفیں، علم الہی، رحمتِ الہی اور مغفرتِ الہی کا بیان ہوا۔ حضرت داؤدؑ اور حضر ت سلیمانؑ کا ذکر اور ان کے فضائل بیان کیے گئے۔ قومِ سبا پر انعامات، جنات پر کشف و حقیقت، قومِ سبا کی ناشکری و تکبر اور قومِ سبا پر شیطان کا اپنا گمان سچ کر دیکھانا تفصیل سے بیان ہوا۔ شفاعت کا بیان، کفار کی شفاعت سے محرومی، نیک مومنین کے لیے اعزاز و اکرام، حق و........

© Daily Urdu (Blogs)