menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

14 August: Tareekh Ki Kaat Aur Haram e Azadi Ka Taziyana

38 0
12.08.2026

14 اگست: تاریخ کی کاٹ اور حرمِ آزادی کا تازیانہ

​تاریخ کی اپنی ایک بے رحم، خونچکاں اور بے باک کاٹ ہوتی ہے۔ یہ کبھی روایتی کہانیوں، رسمی تقریروں یا نمائشی چراغاں کی مرہونِ منت نہیں ہوتی، بلکہ یہ قوموں کے گریبان پکڑ کر ان سے حساب مانگتی ہے۔ 14 اگست 1947ء کوئی محض تقویم (کیلنڈر) کی ایک حادثاتی تاریخ یا چھٹی کا دن نہیں تھا، یہ ایک ایسا تاریخی اور فکری زلزلہ تھا جس نے برصغیر کے استعماری نقشے کو پاش پاش کرکے رکھ دیا تھا۔ یہ دن فرنگی سامراج کے استبداد اور ہندو اکثریت کی شاطرانہ ذہنیت کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ تھا، جو مسلمانوں نے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی فولادی قیادت اور اپنے بے پناہ لہو کے عطیے سے رسید کیا تھا۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا آج کا پاکستان اس عظمت، اس جلال اور اس کاٹ کا محافظ نظر آتا ہے یا ہم نے اپنے ہی ہاتھوں سے اپنے اسلاف کی لازوال میراث کو نیلام کر دیا ہے؟

​ذرا آنکھیں کھول کر تاریخ کے اس ہولناک میدان کا نظارہ کیجیے جس کی کوکھ سے یہ ملک پیدا ہوا تھا۔ کیا یہ آزادی ہمیں کسی طشتری میں رکھ کر تحفے میں ملی تھی؟ ہرگز نہیں! آزادی کا یہ شجرِ طیبہ ہمارے آباؤ اجداد کی ہڈیوں کے سرمے اور مظلوموں کے لہو سے سینچا گیا ہے۔ ہم........

© Daily Urdu (Blogs)