menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Na Halaat Badle, Na Nazmein Purani Hui

23 0
22.09.2026

نہ حالات بدلے، نہ نظمیں پرانی ہوئیں

2004 کے ایک یادگار مشاعرے کے دوران جب سامعین کے شدید اصرار پر معروف شاعر احمد فراز سے ان کی شہرہ آفاق نظم "محاصرہ" سنانے کی فرمائش کی گئی، تو انہوں نے اُس وقت ایک تاریخی جملہ کہا، جو آج بھی ہمارے اجتماعی شعور پر دستک دے رہا ہے: "نہ ہمارے حالات کبھی پرانے ہوتے ہیں اور نہ ہی ہماری نظمیں وقت کے ساتھ آؤٹ ڈیٹڈ (outdated) ہوتی ہیں"۔ احمد فراز کا یہ جملہ محض ایک شاعرانہ جملہ نہیں تھا، بلکہ یہ اس تلخ اور بھیانک سچائی کا اعتراف تھا جو ہماری ریاستی اور معاشرتی زندگی کے رگ و پے میں پیوست ہے۔ وقت کا پہیہ آگے بڑھتا چلا جاتا ہے، کیلنڈر کے ورق بدلتے ہیں، نئے چہروں کو اقتدار کی مسندیں ملتی ہیں اور بلند و بانگ دعوے کیے جاتے ہیں، مگر پاکستان کے عام انسان کی تقدیر کا لکھا نہیں بدلتا۔ آج دو دہائیاں گزر جانے کے بعد بھی جب ہم اپنے اردگرد کے حالات پر نگاہ ڈالتے ہیں، تو محسوس ہوتا ہے کہ ہم ایک ایسے بند دائرے میں قید ہیں جہاں ہر آنے والا دن گزرے ہوئے کل سے زیادہ تاریک، خوفناک اور غیر یقینی ثابت ہو رہا ہے۔

اسی پس منظر میں اگر ہم سابق صدرِ پاکستان ممنون حسین کے دورِ حکومت پر نگاہ ڈالیں تو اس حساس دور میں ایک دردمند شاعر جبار واصف نے کسک اور تڑپ سے بھرپور........

© Daily Urdu (Blogs)