menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Football Ka Aalmi Mela: Pakistan Kyun Peeche Reh Gaya?

21 0
13.06.2026

فٹ بال کا عالمی میلہ: پاکستان کیوں پیچھے رہ گیا؟

موجودہ دور میں فٹ بال صرف ایک کھیل نہیں رہا، بلکہ یہ ایک عالمی ثقافت، ایک بہت بڑی معیشت اور کروڑوں دلوں کی دھڑکن بن چکا ہے۔ دنیا بھر میں فٹ بال کی 220 ٹیمیں موجود ہیں اور ان سب کی اولین خواہش اور حتمی ہدف فیفا ورلڈ کپ کے عظیم الشان اسٹیج پر اپنے ملک کے پرچم کو لہرانا ہوتا ہے۔

فٹ بال کی تاریخ میں ایک تاریخی سنگِ میل اس وقت عبور ہونے جا رہا ہے جب پہلی بار اس عالمی ٹورنامنٹ میں 32 کے بجائے 48 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ فیفا کا ٹیموں کی تعداد میں اس غیر معمولی اضافے کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ دنیا کے زیادہ سے زیادہ ممالک کو اس عالمی جشن اور مقابلے کا حصہ بننے کا موقع مل سکے۔ اس بار یہ میگا ایونٹ تاریخ میں پہلی مرتبہ تین ممالک یعنی میکسیکو، کینیڈا اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہو رہا ہے۔ یہ وہ مسحور کن ٹورنامنٹ ہے جہاں کرسٹینو رونالڈو اور لیونل میسی جیسے فٹ بال کے لیجنڈز جب میدان میں اتریں گے تو یہ ان کا چھٹا ورلڈ کپ ہوگا، جو اپنے آپ میں ایک بے مثال اور تاریخی عالمی ریکارڈ ہے۔

لیکن جہاں پوری دنیا اس فٹ بال فیسٹیول کے رنگوں میں رنگی ہوئی ہے، وہاں چھبیس کروڑ کی آبادی پر مشتمل پاکستان ایک خاموش تماشائی کی حیثیت سے بھی فٹ بال کے عالمی نقشے پر کہیں نظر نہیں آتا۔ یہ صورتحال ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ آخر وہ ملک جو کھیلوں کی دنیا میں کبھی ایک درخشندہ ستارہ تھا، وہ آج دنیا کے سب سے مقبول کھیل کے لیے کوالیفائی کرنے کی سکت بھی کیوں نہیں رکھتا؟

اگر ہم عالمی سطح پر کوالیفائنگ کے عمل کا باریک بینی سے جائزہ لیں تو یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ عالمی سطح پر مقابلہ دن بدن کٹھن اور بے رحم ہوتا جا رہا ہے۔ فیفا نے جو 48 ٹیموں کا نیا فارمیٹ ترتیب دیا ہے، اس........

© Daily Urdu (Blogs)