menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Petrol Pump Workers, 24 Ghante Duty

28 0
04.09.2026

پٹرول پمپ ورکرز، 24گھنٹے ڈیوٹی

پاکستان میں مزدوروں کے حقوق پر گفتگو عموماً کم از کم اجرت، ملازمت کے تحفظ اور مہنگائی کے گرد گھومتی ہے، مگر ایک سنگین مسئلہ ہماری آنکھوں کے سامنے موجود ہے جس پر نہ میڈیا میں خاطر خواہ رپورٹنگ ہوتی ہے اور نہ مباحثے اور نہ ہی انسانی حقوق کے علمبردار و متعلقہ ریاستی ادارے سنجیدگی سے توجہ دیتے ہیں اور یہ مسئلہ ہے پٹرول پمپوں پر کام کرنے والے ہزاروں ملازمین جن سے 24 گھنٹے مسلسل ڈیوٹی لی جاتی ہے۔ ملک کے مختلف حصوں، بالخصوص پنجاب کے متعدد شہروں میں ایسا خود ساختہ نظام رائج ہے جس کے تحت متعدد پٹرول پمپس پر کارکنان 24 گھنٹے مسلسل ڈیوٹی انجام دیتے ہیں اور اس کے بعد انہیں 24 گھنٹے آرام دیا جاتا ہے۔

بظاہر "ایک دن کام، ایک دن چھٹی" کا یہ نظام متوازن دکھائی دیتا ہے، لیکن قانون، انسانی صحت اور بنیادی حقوق کے تناظر میں اس پر کئی سنجیدہ سوالات اٹھتے ہیں۔ ذرا تصور کیجیے کہ ایک مزدور صبح ڈیوٹی پر آتا ہے، پورا دن اور پوری رات پٹرول اور ڈیزل فراہم کرتا ہے اور مسلسل 24گھنٹے جاگتا رہتا ہے۔ جبکہ ٹھنڈے ایر کنڈیشن کمروں میں بیٹھ کر بھی کوئی انسان 24 گھنٹے مسلسل کام نہیں کرسکتا، افسوس یہاں یہ........

© Daily Urdu (Blogs)