menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Aalmi Tanhai Se Aalmi Salisi Tak

11 0
yesterday

عالمی تنہائی سے عالمی ثالثی تک

قوموں کی زندگی میں بعض لمحات ایسے آتے ہیں جو تاریخ کا رخ بدل دیتے ہیں۔ یہ وہ مواقع ہوتے ہیں جب برسوں کی جدوجہد، قربانیاں اور استقامت ایک نئے باب کا آغاز کرتی ہیں۔ اٹھارہ جون، پاکستان کے لیے بھی ایک ایسا ہی لمحہ سامنے آیا جب ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے امن معاہدے میں پاکستان کی ثالثی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔ اس پیش رفت نے نہ صرف پاکستان کے سفارتی قد کو بلند کیا بلکہ اسے عالمی سیاست میں ایک ذمہ دار اور مؤثر کردار کے طور پر بھی نمایاں کر دیا۔

جنگ کے خاتمے کی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب آن لائن منعقد ہوئی، جس میں ایرانی اور امریکی صدور کے ساتھ پاکستانی وزیر اعظم نے بھی شرکت کی۔ دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ جب اس تاریخی لمحے کی تصاویر اور ویڈیوز نشر کر رہے تھے تو ہر پاکستانی کے دل میں فخر کی ایک نئی لہر دوڑ رہی تھی۔ ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ ایران۔ امریکہ جنگ میں اگر کوئی حقیقی فاتح ہے تو وہ پاکستان ہے، جس نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ سفارت کاری محض بیانات کا نہیں بلکہ تدبر، اعتماد اور عالمی ساکھ کا کھیل ہے۔

یہ منظر اس دور سے یکسر مختلف تھا جب پاکستان کو عالمی تنہائی کا سامنا تھا۔........

© Daily Urdu (Blogs)