menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Murree Walo, Dunga Gali Pani Ke Paise Do

29 0
29.04.2026

مری والو، ڈونگا گلی پانی کے پیسے دو

صبح صبح ہمارے دوست انجنئیر ارشد ایچ عباسی نے دل دہلا دینے والی خبر سنائی۔ خیبر پختونخوا کے مشیرِ خزانہ، مزمل اسلم نے پنجاب کو ایک خط بھیجا جس میں ڈونگا گلی واٹر سپلائی کی مد میں دئیے جانے والے پانی کے عوض پنجاب سے 64.62 ارب روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ آبی امور کے ماہر ارشد عباسی صاحب نے پھر مجھے مشیر خزانہ کی اس بے حکمت چال کے مضمرات سے تفصیلی آگاہ کیا۔

قوموں کے زوال کی تاریخ میں کچھ لمحات ایسے آتے ہیں جب ایک چھوٹا سا کاغذ، ایک نوٹس، یا ایک میمو پوری قوم کی تقدیر پر سوالیہ نشان بن جاتا ہے۔ یہ اس لیے نہیں کہ وہ تحریر خود میں کوئی بہت بڑی بلا ہے، بلکہ اس لیے کہ وہ بکھری ہوئی جہالت اور دریدہ دامنی کی علامت ہے۔ وہ حقوق اور قانون کی چادر اوڑھ کر اس تاریخ کو روند رہی ہے جسے وہ خود اپنے دفاع میں پیش کرنے کا ڈھونگ رچا رہی ہے۔

مری کی ان ٹھنڈی، دیودار کی خوشبو میں بسی پہاڑیوں میں یہ پانی ہمیشہ کی طرح خاموش رواں ہےبغیر کسی بل، بغیر کسی انوائس کے۔ یہ پانی تب سے بہہ رہا ہے جب مزمل پیدا بھی نہ ہوئے ہوں گے اور شاید تب سے بھی، جب برطانوی حکمرانوں نے اپنے نقشوں پر ان پہاڑوں کی سرحدیں کھینچی بھی نہیں........

© Daily Urdu (Blogs)