Ghair Mulki Shehriyat Ke Liye Nai Khofnak Shanakht
غیر ملکی شہریت کے لئے نئی خوفناک شناخت
چند روز قبل اپنی تحریر "کاکروچ پارٹی پاکستان" میں، میں نے لکھا تھا کہ اگلی تحریر میں ایک ایسے موضوع پر بات کروں گا جو شاید ہمارے معاشرے کے لیے کسی بھی معاشی بحران سے زیادہ خوفناک ہے۔ وہ موضوع ہے ہمارے نوجوانوں کی ہجرت اور اس ہجرت کی وہ قیمت جو بعض لوگ اپنے مستقبل کی خاطر ادا کرنے پر آمادہ دکھائی دیتے ہیں۔
بی بی سی کی ایک خفیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ برطانیہ میں بعض امیگریشن مشیر، پیرا لیگلز اور ان سے وابستہ افراد ایک ایسے نیٹ ورک کا حصہ ہیں جو ہزاروں پاؤنڈ فیس لے کر تارکینِ وطن کو اس بات کی تیاری کراتے ہیں کہ وہ خود کو مذہبی، نسلی، سیاسی یا، سب سے زیادہ تشویش ناک طور پر، ہم جنس پرست ظاہر کرکے سیاسی پناہ (Asylum) حاصل کرنے کی کوشش کریں۔
رپورٹ کے مطابق، بی بی سی کے رپورٹرز نے پاکستانی اور بنگلہ دیشی طلبہ کا روپ دھار کر مختلف امیگریشن مشیروں سے رابطہ کیا۔ بعض مشیروں نے انہیں مشورہ دیا کہ اگر وہ خود کو مرتد، عیسائی، احمدی یا LGBTQ کمیونٹی کا رکن ظاہر کریں تو ان کے اسائلم کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے مبینہ طور پر فرضی ثبوت اور مکمل رہنمائی فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی گئی۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بعض درخواست گزار مذہبی بنیاد کے مقابلے میں ہم جنس پرستی کی بنیاد کو اپنے ضمیر پر نسبتاً کم بوجھ سمجھتے ہیں۔
برطانوی........
