Babe Ka Raqs, Ya Qaum Ki Shikast?
بابے کا رقص، یا قوم کی شکست؟
مظفرآباد کے جلسے کا ایک منظر دل میں عجیب سی کسک چھوڑ گیا۔ ایک ضعیف بابا، جو جلسہ شروع ہونے سے ایک روز پہلے ہی اسٹیج کے قریب آ کر بیٹھ گیا تھا۔ لوگوں نے پوچھا، "بابا! جلسہ تو کل ہے"۔ اس نے بے ساختہ جواب دیا، "کوئی بات نہیں، میں کل تک یہیں بیٹھا رہوں گا"۔
پھر جب مریم نواز کی نظر اس پر پڑی تو اسے اسٹیج پر بلا لیا گیا۔ بابا خوشی سے بے قابو ہوگیا، ناچنے لگا، جھومنے لگا، جیسے اس کی زندگی کی سب سے بڑی آرزو پوری ہوگئی ہو۔ شاید اس کے لیے یہ لمحہ کسی خزانے سے کم نہ تھا۔
لیکن اس منظر نے ایک سوال میرے دل میں چھوڑ دیا۔
کیا واقعی ہماری قوم کی خوشی کا معیار اتنا ہی رہ گیا ہے؟
کیا ایک جھلک، ایک ہاتھ مل جانا، ایک تصویر، ایک نظرِ التفات ہی ہماری تمام محرومیوں کا مداوا........
