menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Daku Pehelwan Ki Hukmarani

25 0
05.04.2026

ڈاکو پہلوان کی حکمرانی

"پتہ نہیں شہر کے حالات کب معمول پر آئیں گے، دو مہینے سے زیادہ وقت ہوگیا مگر سڑکیں کھلنے کا نام لے رہا ہے نہ آمد و رفت کے سلسلے معمول پر آ رہے"۔ احمد نے شدید دکھ کا اظہار کیا۔

"ارے جب تک ڈاکو پہلوان کے مطالبات پورے نہیں کریں گے تب تک حالات کی بہتری کی امید ہی نہیں کرنی چاہیے"۔ علی کے چہرے پر مایوسی صاف نظر آ رہی تھی۔

"ارے تو اس کے مطالبات پورے کیوں نہیں کرتے! کم از کم زندگی تھوڑی دیر کے لیے آسان تو ہو جائے گی"۔

"اس کے مطالبات پورے کرنے لائق ہوتے تو ذمہ داران یقیناََ پورے کر لیتے نا"۔

"ایسا بھی کیا مطالبہ کیا ہے اس ڈاکو پہلوان نے"۔

"چار سو کنال زمین اپنے نام کرنے کو کہہ رہا"۔

امن نگر کے مکین قدرتی وسائل سے مالامال تھے یہاں زندگی دوسرے شہروں کی بنسبت زیادہ آسان اور خوشحال تھی۔ امن نگر کو اس کی امن پسندی کی وجہ سے ہی امن نگر نام پڑ گیا تھا۔ یہاں سب آپس میں مل جل کر اجتماعی زندگی گزرتے، ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہوتے اور پریشانیوں سے پاک زندگی گزارتے تھے۔

انہی دنوں میں ایک صبح علاقے کے مکینوں نے دیکھا آبادی کے کنارے ویرانے میں ایک جھونپڑی سی بنی ہوئی ہے۔ علاقہ مکینوں نے جا کر دیکھا تو ڈاکو پہلوان اپنے ساتھیوں سمیت وہاں ڈیرے ڈالے بیٹھے تھے۔ ڈاکو پہلوان کے بارے میں امن نگر والوں نے سن رکھا تھا کہ شہر میں جگہ جگہ........

© Daily Urdu (Blogs)