menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Taleem Ke Baad Berozgari Kyun?

42 0
16.07.2026

تعلیم کے بعد بےروزگاری کیوں؟

"جب کسی قوم کے نوجوان ڈگری ہاتھ میں لیے روزگار کی تلاش میں دروازے کھٹکھٹاتے رہیں، تو مسئلہ صرف بے روزگاری کا نہیں ہوتا، بلکہ اس نظام کا ہوتا ہے جس نے انہیں زندگی کے لیے نہیں، صرف امتحان کے لیے تیار کیا ہو"۔

تعلیم ہر معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے۔ یہی وہ طاقت ہے جو انسان کو شعور دیتی ہے، سوچ عطا کرتی ہے اور مستقبل سنوارتی ہے۔ والدین اپنی خواہشات قربان کرتے ہیں تاکہ ان کے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں، اچھا روزگار پائیں اور عزت کی زندگی گزاریں۔ لیکن جب برسوں کی محنت، ہزاروں صفحات کی پڑھائی اور ہاتھ میں موجود ڈگری کے باوجود ایک نوجوان روزگار سے محروم رہ جائے تو سوال صرف اس نوجوان کا نہیں رہتا، بلکہ پورے معاشرے کا بن جاتا ہے۔

ایک نوجوان صبح سویرے گھر سے نکلا۔ ہاتھ میں ایک فائل تھی جس میں اس کی ڈگریاں، اسناد اور تجربے کے چند کاغذات رکھے تھے۔ ماں نے دروازے تک آکر کہا، "بیٹا! اللہ آج تمہیں کامیاب کرے"۔ باپ نے صرف مسکرا کر اس کے کندھے پر ہاتھ رکھا، کیونکہ بعض دعائیں الفاظ سے زیادہ خاموشی میں اثر رکھتی ہیں۔

وہ دفتر پہنچا۔ انٹرویو شروع ہوا۔ اس سے چند سوال کیے گئے، کچھ کمپیوٹر سے متعلق، کچھ عملی تجربے سے متعلق۔ نوجوان نے کتابوں میں پڑھی ہوئی........

© Daily Urdu (Blogs)