Kya Naye Talaba Computer Science Mein Dakhla Na Lein?
کیا نئے طلبہ کمپیوٹر سائنس میں داخلے نہ لیں؟
امریکا میں حالیہ برسوں میں بڑے اداروں سے ہزاروں افراد کی ملازمتیں ختم ہوئی ہیں اور یہ خیال عام ہوا ہے کہ اے آئی کے ظہور کے بعد زیادہ کمپیوٹر گریجویٹس کی ضرورت نہیں۔ اس خدشے پر یونیورسٹیوں میں کمپیوٹر کی ڈگریوں میں داخلے کم ہوگئے ہیں۔ لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ کمپیوٹنگ کی نوکریاں ختم نہیں ہورہیں، ان کی نوعیت بدل رہی ہے۔
یہ بات درست ہے کہ چیٹ جی پی ٹی، کلاڈ اور کو پائلٹ جیسے اے آئی ٹولز ایپس کے کوڈ لکھ سکتے ہیں اور ان سے فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اے آئی وہ کام کرلیتی ہے جو پہلے جونیئر پروگرامرز کے سپرد ہوتے تھے۔ انتھروپک کے شریک بانی جیک کلارک کے مطابق کمپنی کے نئے کوڈ کا تقریباً نوے فیصد حصہ اے آئی کے ذریعے تیار ہورہا ہے۔ اس سے کمپنیوں کو کم تجربہ رکھنے والے پروگرامرز کی ضرورت نسبتاً کم محسوس ہونے لگی ہے۔
امریکا میں حالیہ اعداد و شمار نے بھی طلبہ کو پریشان کیا ہے۔ دی اٹلانٹک میگزین کے مطابق کمپیوٹر سائنس کے نئے گریجویٹس میں بیروزگاری کی شرح........
