Kya Iran Johri Program Se Dast Bardar Hoga?
کیا ایران جوہری پروگرام سے دستبردار ہوگا؟
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا منگل کو ایران پر نئے حملے کا ارادہ تھا لیکن اسے عرب ریاستوں کی درخواست پر موخر کردیا ہے کیونکہ سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں۔ امریکی اور ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان کے ذریعے نئی امن تجاویز کا تبادلہ ہوا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل کی جنگی تیاریاں بدستور جاری ہیں۔ تجزیہ کار سوالات اٹھارہے ہیں کہ کیا ایران پابندیوں کے خاتمے کی پیشکش پر جوہری پروگرام سے دستبردار ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے منگل کو حملے کا ارادہ ہونے اور اسے ملتوی کرنے کی خبر ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں دی۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی قیادت نے درخواست کی کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے مزید کچھ وقت دیا جائے۔ صدر ٹرمپ نے بعد میں کہا کہ یہ وقفہ صرف دو یا تین دن کا ہوسکتا ہے اور امریکا کسی بھی وقت بڑے........
