Khubsurat Khel Par Badnuma Dagh
خوبصورت کھیل پر بدنما داغ
فٹبال ورلڈکپ کو سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ سمجھا جاتا ہے، جہاں مختلف نسلوں، مذاہب، زبانوں اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے کروڑوں افراد ایک کھیل کے گرد جمع ہوجاتے ہیں۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا برسوں سے یہ نعرہ دیتی آئی ہے کہ یہ کھیل لوگوں کو جوڑتا ہے، لیکن 2026 کے ورلڈکپ میں رونما ہونے والے متعدد واقعات نے اس کی کوششوں پر سوال اٹھایا ہے۔ اس بار صرف اسٹیڈیموں میں نہیں بلکہ سوشل میڈیا، سیاست اور عوامی بیانات میں بھی نسل پرستانہ رویوں نے ورلڈکپ کی فضا کو متاثر کیا ہے۔ اس کے بعد فیفا کو تحقیقات شروع کرنا پڑیں جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
سب سے بڑا واقعہ دفاعی چیمپین ارجنٹینا اور مصر کے درمیان میچ میں پیش آیا جب مصری کوچ نے میچ کے دوران ریفری پر نسل پرستی کا الزام لگایا۔ ارجنٹینا کے بعض شائقین پر بھی مصری اور کیپ ورڈیئن مداحوں کے خلاف بدسلوکی، تشدد اور نسل پرستانہ رویے اپنانے کے الزامات سامنے آئے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مصر کے خلاف ناک آؤٹ میچ میں ارجنٹینا کے بعض شائقین نے مصری مداحوں پر بیئر پھینکی، اشتعال انگیز نعرے لگائے اور انھیں ہراساں کیا۔ کیپ ورڈے کے خلاف میچ کے بعد بھی وہاں کے شائقین نے شکایت کی تھی کہ ہر گول کے بعد ان پر........
