menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Nafrat Haar Gayi, Ummat Jaag Gayi

5 0
latest

نفرت ہار گئی، امت جاگ اٹھی

یہ بھی تاریخ کا ایک عجیب باب ہے کہ جن قوتوں نے برسوں تک مسلمانوں کے درمیان فرقہ واریت کی دیواریں کھڑی کرنے کی کوشش کی، وہ خود شاید اس بات کا اندازہ نہ کر سکیں کہ حقیقت کا سورج زیادہ دیر بادلوں میں چھپا نہیں رہتا۔ عشروں تک ہمارے معاشروں میں ایسے بیانیے پروان چڑھائے گئے جن کا حاصل صرف یہ تھا کہ مسلمان اپنی اصل جنگ بھول جائے اور اپنے ہی بھائی کو اپنا سب سے بڑا دشمن سمجھنے لگے۔ منبروں، محفلوں، کتابچوں اور جلسوں میں ایسے موضوعات کو غیر معمولی اہمیت دی گئی جن کا عام مسلمان کی روزمرہ زندگی اور امت کے اجتماعی مستقبل سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ امت کے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد فلسطین، کشمیر، بوسنیا، عراق اور افغانستان کے مسائل سے زیادہ اپنے اردگرد بسنے والے دوسرے مسلمان کے عقیدے اور مسلک پر بحث کرنے لگی۔

یہ وہ دور تھا جب بعض حلقوں میں مسلمان کی پہچان اس کے کردار، علم، تقویٰ اور خدمت سے نہیں بلکہ اس کے مسلکی تعارف سے کی جانے لگی۔ لوگوں کو یوں محسوس کرایا گیا جیسے اسلام ایک........

© Daily Urdu (Blogs)