Beti Ko Shadi Pe Raqam Zaroor Dein
بیٹی کو شادی پہ رقم ضرور دیں
اگر آپ شادی شدہ لڑکی ہیں۔ آپ کے پاس شادی کے فوری بعد کتنے پیسے ذاتی حیثیت میں موجود تھے؟ یا آپ کو کوئی رقم خاص کر میکے سے ملی ہو؟ وہ رقم آپ نے اپنے پاس رکھی ہو یا رکھنے دی گئی ہو؟ کتنی دیر اور اس کا استعمال کیا تھا؟ یا آپ کے اپنے پاس اپنی ذاتی کمائی میں سے کوئی کیش میں سیونگ تھی؟ کتنی رقم تھی بھلا؟ دوسرا اپنی طرف سے یا لڑکے والوں کی طرف سے ملنے والی سلامی کی رقم آپ کے پاس رہی یا لے لی گئی؟ آپ کے گھر والوں کی طرف سے یا سسرالیوں کی طرف سے؟
ایک نہیں کئی عدد ایسی بہنیں جن کے پہلے بچے کسی نہ کسی معذوری کے ساتھ پیدا ہوئے تھے۔ مزید یہ کہ انکے ہاں شادی کے پہلے سال میں ہی اولاد پیدا ہوئی تھی۔ یعنی شادی کے فوراً بعد حمل ہوگیا۔ ان سے میں گذشتہ کئی برسوں میں ہونے والے رابطوں میں یہی سوال کیا۔ کہ انکے پاس کچھ پیسے تھے؟ جن سے وہ دوران حمل پراپر سکیننگ کروا سکتیں؟ انکی دسترس میں کوئی قابل ریڈیالوجسٹ تھا؟ دیگر بنیادی ٹیسٹنگ اور اچھی ڈائیٹ کے لیے انکے پاس پہلے حمل کے دوران مالی........
