menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Abbu, Aap Ke Paas Paise Hain?

16 0
17.07.2026

ابو، آپ کے پاس پیسے ہیں؟

ابو! آپ کے پاس پیسے ہیں؟ بچے کا سوال سن کر میں چونکا کہ یہ سوال وہ کیوں کر ہا ہے؟ میں سوچ میں پڑ گیا کیونکہ سوال بڑا حیران کن تھا جو اس سے قبل اس نے کبھی نہیں کیا تھا۔ گذشتہ دنوں میرا نواسہ کچھ دن کے لیے ہمارئے پاس رہا کیونکہ اس کے والدین حج کی سعادت کے لیے سعودی عرب گئے ہوئے تھے۔ یہ بچہ "محمد حسن عبداللہ "پیدائش کے بعد سے ہی میرے اور میری بیوی سے بہت مانوس ہے کیونکہ یہ زیادہ تر ہمارے ساتھ ہی رہا ہے اور ہمیں ہی امی ابو کہتا ہے۔ اب ماشااللہ! بارہ سال کا ہو چکا ہے اور بہت ذہین و فطین ہےاور ماشااللہ! آجکل قرآن حفظ کر رہا ہے۔

جب یہ چھوٹا سا بچہ تھا تو میری ملازمت بھی رحیم یارخان تھی جہاں سے میں ہر ہفتہ چھٹی گزارنے بہاولپور آتا تھا تو یہ اکثر اپنی ماں کے ساتھ میری گاڑی میں زبردستی بیٹھ کر آجاتا تھا۔ جب بھی کسی جنرل اسٹور یا ٹک شاپ کو دیکھتا تو مچل جاتا اور میں اسے گود میں اٹھا کر وہاں لے جاتا اور یہ اپنی مرضی سے جو چاہتا خرید لیتا۔ مہنگی سے مہنگی چیز بھی اٹھا لیتا اور پھر کاونٹر پر پیسے ادا کرنے کو کہتا۔ اسے یقین ہوتا کہ جتنا بھی بل ہوگا میرے ابو ساتھ ہیں ادا کردیں گے۔ میرا روزمرہ کا معمول تھا کہ جب دفتر سے گھر آتا تو یہ دروازئے پر موجود ہوتا اور شور مچا دیتا اس لیے اسے میرا ڈرائیور خالد گاڑی میں بٹھا لیتا اور نزدیکی جنرل اسٹور پر سے یہ اپنی مرضی کی اشیاء خریدتا اور تمام چیزیں کاونٹر پر رکھ کر ان کی ادائیگی کا انتظار کرتا تھا۔ بعض اوقات وہ ایسی ایسی اشیاء بھی خرید لیتا جو ناصرف بہت مہنگی ہوتی بلکہ بلا ضرورت ہوتی تھیں۔

لیکن ریٹائرمنٹ کے بعد کچھ دنوں سے اب میں محسوس کرتا ہوں کہ وہ جب میرے ساتھ ہوتا ہے تو کسی بھی خریداری سے پرہیز کرتا ہے اور بچوں والی فرمائشیں بھی نہیں کرتا۔ اس دوران یہ اکثر میرے ساتھ........

© Daily Urdu (Blogs)