Maseeha Sirf Ilm Se Nahi, Ikhlaq Se Banta Hai
مسیحا صرف علم سے نہیں، اخلاق سے بنتا ہے
طب صرف ایک پیشہ نہیں، بلکہ انسانیت کی خدمت کا ایک مقدس عہد ہے۔ ڈاکٹر کے ہاتھ میں دوا ضرور ہوتی ہے، مگر اس کے لہجے میں نرمی، رویے میں احترام اور دل میں ہمدردی ہو تو یہی چیز مریض کے لیے پہلی دوا بن جاتی ہے۔ کئی مرتبہ ایک مسکراہٹ، تسلی کا ایک جملہ اور توجہ سے سنی گئی چند باتیں وہ اثر دکھا دیتی ہیں جو مہنگی دوائیں بھی نہیں کر پاتیں۔ افسوس کہ ہمارے سرکاری ہسپتالوں میں بعض ڈاکٹر اپنے رویے سے مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے مزید اذیت کا باعث بن جاتے ہیں، حالانکہ سفید کوٹ کی اصل شان علم کے ساتھ اعلیٰ اخلاق بھی ہیں۔
ایسے ماحول میں........
