Hospitals Mein Rawaiyon Ka Ilaj Bhi Zaroori Hai
ہسپتالوں میں رویوں کا علاج بھی ضروری ہے
گلگت بلتستان میں صحت کی سہولیات آبادی کی ضروریات کے مقابلے میں اب بھی ناکافی ہیں۔ محدود وسائل، طبی عملے کی کمی، بڑھتے ہوئے مریضوں کا دباؤ اور جدید سہولیات کی قلت ایسے مسائل ہیں جن کا سامنا سرکاری ہسپتال روزانہ کرتے ہیں۔ اس کے باوجود ڈاکٹرز، نرسیں اور دیگر طبی کارکن دن رات اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے ہزاروں مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ یقیناً اس نظام میں بہتری کی گنجائش موجود ہے، لیکن ہر خرابی کا ذمہ دار صرف ڈاکٹر یا ہسپتال انتظامیہ کو قرار دینا انصاف نہیں۔
حال ہی میں گلگت کے ایک سرکاری ہسپتال میں میری موجودگی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے مجھے یہ کالم لکھنے پر مجبور کر دیا۔ ایک والد اپنے بچے کو معمولی بخار کی شکایت کے........
