menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Anees Ashfaq Ka Novel Heech

22 1
14.01.2026

انیس اشفاق کا ناول ہیچ ان کی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ لکھنوی تہذیب، امام باڑے، مجالس، شیعہ سنی فسادات، برصغیر کی تقسیم اور اس تقسیم سے پیدا ہونے والا کرب، مرد کے شانہ بہ شانہ چلتی، بھاگتی ہوئی عورت شہلا کے روپ میں قاری کو متاثر کرتی ہے۔ انیس اشفاق جو غالباً ناول میں کچھ نہ کہتے ہوئے بھی بہت کچھ کہہ دینے میں مہارت رکھتے ہیں، اپنے جذبات کو مچلنے نہیں دیتے ہیں۔ کہتے ہیں ادیب کسی سرحد کا پابند نہیں ہوتا، وہ جو محسوس کرتا ہے، جس کا مشاہدہ کرتا ہے یا جسے دل کی آنکھ سے دیکھتا ہے اسے خاموشی سے کاغذ پہ اتار دیتا ہے۔

ادب سے درست طور پر وابستہ شخصیت میں علاقائی رنگ کے بجائے اس کی سرشت میں عالمگیریت رکھی گئی ہوتی ہے۔ برصغیر کی تقسیم پر وہ افسردہ ہیں۔ انہوں نے جو درد قاری کے ساتھ بانٹنے کی کوشش کی ہے وہ دونوں اطراف کا دکھ ہے۔ ہندوستان اور پاکستان میں........

© Daily Urdu (Blogs)