menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Machino Ki Hukumat, Dil Ki Baghawat Aur Digital Baji

11 0
latest

مشینوں کی حکومت، دل کی بغاوت اور ڈیجیٹل باجی

ہے دل کے لیے موت مشینوں کی حکومت احساس مروت کو کچل دیتے ہیں آلات

اقبال نے مشینوں کی حکومت اور دل کی موت کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ اب ٹیکنالوجی کی ستم ظریفی دیکھیے کہ ہم اسی مشینی عہد میں بیٹھ کر مصنوعی ذہانت، یعنی چیٹ جی پی ٹی سے دل کے معاملات پر گفتگو کر رہے ہیں!

کیا وقت آگیا ہے! کبھی دل کی بات کرنے کے لیے کسی سہیلی، دوست، ہم راز یا کسی پرانے خط کا سہارا لیا جاتا تھا۔ کبھی ڈائری کے صفحات پر دل کا بوجھ اتارا جاتا تھا۔ کبھی کسی کافی ہاؤس میں گھنٹوں بیٹھ کر کسی کے ایک جملے، ایک نظر یا ایک خاموشی کی تشریح کی جاتی تھی۔ اب ایک ڈیجیٹل باجی بھی دستیاب ہیں۔

نہ انہیں رات گئے فون کرنے پر اعتراض ہے، نہ وہ اگلے دن مصروفیت کا بہانہ بناتی ہیں، نہ آپ کی طویل داستان سن کر کہتی ہیں کہ اچھا، اب اصل بات پر آؤ! آپ ایک ہی واقعے کو بیس مرتبہ مختلف زاویوں سے بیان کریں، وہ پھر بھی گفتگو جاری رکھتی ہیں۔

اور سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ آپ اپنی کہانی کے پچھلے ابواب بھی یاد دلائیں تو وہ انہیں گفتگو کا حصہ بنا لیتی ہیں!

لیکن مذاق اپنی جگہ، معاملہ اب کچھ سنجیدہ ہوتا جا رہا ہے۔

ہم اے آئی سے صرف معلومات نہیں لے رہے، اسے اپنے جذباتی انتظار، امیدوں، دل........

© Daily Urdu (Blogs)