Kuch Mulaqatein Khatam Ho Jati Hain, Guftgu Nahi
کچھ ملاقاتیں ختم ہو جاتی ہیں، گفتگو نہیں
سمیر نے 2003 کی بالی وڈ فلم زمین کے لیے ایک گیت لکھا تھا: "تیرے سنگ ایک سمپل سی کافی بھی کِک دیتی ہے"۔ اس لفظ Kick کا کوئی ایسا بامحاورہ اردو ترجمہ کہاں سے لاؤں جو اس کے اصل شرارتی مفہوم کو بھی برقرار رکھ سکے؟ پہلی بار یہ گیت سنا تو اس کے بول کچھ شوخ، بلکہ قدرے غیر اخلاقی سے محسوس ہوئے تھے۔ پھر نہ جانے کب اس کی دھن اور لفظوں نے اپنا اثر دکھایا کہ یہی گیت اچھا لگنے لگا۔ شاید عمر کے ساتھ ذوق بھی اپنی بعض پرانی اخلاقی پابندیوں پر نظرثانی کر لیتا ہے!
میں عموماً کالی کافی پیتی ہوں، وہ بھی بغیر چینی کے۔ لیکن برسلز کی ایک پرانی یاد میں کافی سے زیادہ سفید چینی کے تین کیوبز محفوظ ہیں۔
ایک فیلوشپ کے دوران میں اور میری ایک نیپالی دوست ایک کیفے کے باہر سے گزر رہی تھیں۔ وہاں ایک قدرے پست قامت، عمر رسیدہ بیلجین صاحب سیڑھیاں چڑھنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ہم دونوں نے آگے بڑھ کر ان کے بازو تھامے اور انہیں سہارا دے کر اوپر پہنچنے میں مدد دی۔
انہوں نے ہماری طرف دیکھا اور بڑی شوخی سے کہا:
"Two beautiful........
