menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Artificial Intelligence Chota Inqilab Ya Fikri Zawal

18 0
previous day

آرٹیفیشل انٹیلیجنس چوتھا انقلاب یا فکری زوال

آرٹیفیشل انٹیلیجنس یعنی مصنوعی ذہانت کا دور اب محض سائنسی فکشن کا قصہ نہیں رہا بلکہ ہمارے حال اور مستقبل کی سب سے بڑی اور ناگزیر حقیقت بن چکا ہے۔ انسانی تاریخ پر اگر گہری نظر ڈالی جائے تو یہ دراصل چند ایسے بڑے انقلابات کی کہانی ہے جنہوں نے دنیا کا نقشہ ہمیشہ کے لیے بدل کر رکھ دیا۔ جب انسان نے شکار کی خانہ بدوش زندگی سے نکل کر زمین پر بیج بونا اور فصل اگانا سیکھا تو یہ انسانی تاریخ کا پہلا بڑا یعنی زرعی انقلاب تھا۔ اس انقلاب نے انسان کو نہ صرف خوراک دی بلکہ گھر، خاندان، معاشرہ اور باقاعدہ تہذیب بھی عطا کی۔

اس کے بعد انسانی ذہن نے جسمانی طاقت کی حدوں کو توڑنے کے لیے مشین کا سہارا لیا اور صنعتی انقلاب برپا ہوا۔ بڑی بڑی فیکٹریاں، ریل گاڑیاں، بھاپ کے انجن اور مشینیں وجود میں آئیں، پیداوار کے پیمانے یکسر بدلے اور دنیا نے ایک نئی تیز رفتار ترقی کا آغاز کیا۔ البتہ اس دور میں بھی مشین صرف انسان کے ہاتھ کی طاقت بنی تھی، اس کے عقل اور ذہن کی نہیں۔ اس کے بعد تیسرا انقلاب کمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا آیا جس نے دنیا کو واقعی ایک گلوبل ویلیج میں تبدیل کر دیا، معلومات کو سیکنڈوں میں ایک کونے سے دوسرے کونے تک پہنچایا اور تمام مواصلاتی فاصلے مٹادیے۔ مگر ان تمام تاریخی انقلابات میں فیصلہ کرنے کی صلاحیت اور اختیار ہمیشہ انسان کے پاس ہی محفوظ رہا۔

مگر آج ہم جس چوتھے انقلاب کے دہانے پر کھڑے ہیں، وہ پہلے تمام انقلابات سے بنیادی طور پر یکسر مختلف ہے۔ مصنوعی ذہانت صرف حساب کتاب یا تیز رفتار ڈیٹا پروسیسنگ تک محدود نہیں ہے، بلکہ یہ ایک ایسی خودمختار طاقت ہے جو معلومات کو خود گہرائی سے سمجھنے، انسان جیسی زبان تخلیق کرنے، پیچیدہ تصاویر بنانے، کسی کی بھی آواز کو ہو بہو نقل کرنے، باریک پیٹرنز کو پہچاننے اور خودکار فیصلے کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کے لیے یہ ٹیکنالوجی بلاشبہ ایک زبردست نعمت ثابت ہو سکتی ہے۔ خاص طور پر زراعت کے شعبے میں، جہاں کسان کو........

© Daily Urdu (Blogs)