menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Yak Tarfa Muhabbat

10 0
latest

محبت ایک خوبصورت احساس ہے، لیکن ہر خوبصورت احساس کا انجام ہماری مرضی کے مطابق ہو، یہ ضروری نہیں۔ کبھی انسان کسی کو دل سے چاہتا ہے، اس کے لیے دعائیں کرتا ہے، اس کی خوشی میں اپنی خوشی محسوس کرتا ہے، لیکن سامنے والے کے دل میں وہی احساس موجود نہیں ہوتا۔ یہی وہ مقام ہے جہاں محبت صرف محبت نہیں رہتی، ایک امتحان بن جاتی ہے۔

میں ایک طرفہ محبت کے وجود سے انکار نہیں کرتی۔ یہ ایک حقیقت ہے۔ انسان کے دل پر اس کا اثر بھی ہوتا ہے، اس میں درد بھی ہوتا ہے، انتظار بھی ہوتا ہے اور کبھی کبھی ایسی خاموشی بھی ہوتی ہے جسے انسان کسی کے سامنے بیان نہیں کر پاتا۔ لیکن یہاں ایک بات سمجھنے کی بہت ضرورت ہے: اگر محبت ایک طرفہ ہے تو اس محبت کی ذمہ داری بھی ایک طرفہ ہی ہے۔

آپ کسی کو چاہتے ہیں، یہ آپ کے دل کا احساس ہے۔ لیکن یہ دوسرے انسان کی ذمہ داری نہیں کہ وہ بھی لازماً آپ سے محبت کرے۔ آپ کسی کے لیے دعائیں کر سکتے ہیں، اس کے لیے اچھا سوچ سکتے ہیں، اس کی عزت کر سکتے ہیں، لیکن آپ اسے مجبور نہیں کر سکتے........

© Daily Urdu (Blogs)