Wafadar Janwar Hote Hain, Insan Imandar Hote Hain
وفادار جانور ہوتے ہیں، انسان ایماندار ہوتا ہے
اکثر لوگ کہتے ہیں کہ "جانور انسان سے زیادہ وفادار ہوتے ہیں"۔
یہ بات کسی حد تک درست بھی لگتی ہے، کیونکہ جانور اپنی فطرت کے مطابق محبت اور وابستگی نبھاتے ہیں۔ وہ نہ مطلب جانتے ہیں، نہ دکھاوا اور نہ ہی مفاد۔ اگر کسی سے گل مل جائیں تو برسوں بعد بھی اسے پہچان لیتے ہیں۔ اسی لیے جب کوئی جانور اپنے مالک کے پاس واپس آتا ہے یا اس کا ساتھ نہیں چھوڑتا تو لوگ اس کی مثال دیتے ہیں۔ لیکن اگر گہرائی سے سوچا جائے تو انسان اور جانور میں ایک بڑا فرق موجود ہے۔
جانور اپنی فطرت کے مطابق چلتے ہیں، جبکہ انسان کے پاس عقل، شعور اور اختیار ہوتا ہے۔ انسان سے غلطیاں بھی ہو جاتی ہیں، وہ کبھی کمزور بھی پڑ جاتا ہے، مگر اصل انسان وہی ہے جو........
