menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Umeedein Lag Jati Hain

25 0
22.08.2026

شاید انسان امید کے بغیر زندگی گزار ہی نہیں سکتا۔ ہم صبح آنکھ کھولتے ہیں تو کسی نہ کسی امید کے ساتھ۔ ہم محنت کرتے ہیں تو اس امید پر کہ کبھی اس محنت کا پھل ملے گا۔ ہم کسی سے محبت کرتے ہیں تو دل میں ایک امید ہوتی ہے کہ شاید وہ بھی ہمیں اسی خلوص سے سمجھے گا۔ ہم دعا مانگتے ہیں تو دل کے کسی کونے میں یقین ہوتا ہے کہ کوئی ہے جو ہماری بات سن رہا ہے، ہماری خاموشی کو بھی سمجھ رہا ہے اور وہ کوئی، ہمارا رب ہے۔

ہم اللہ تعالیٰ سے اپنی وہ باتیں بھی کہہ دیتے ہیں جو شاید کسی انسان سے کہنے کی ہمت نہیں ہوتی۔ ہم اپنی خاموش دعائیں بھی اسی یقین کے ساتھ مانگتے ہیں کہ جس بات کو دنیا نہیں سمجھ سکی، میرا رب اسے سمجھتا ہے۔ پھر کبھی ہماری کوئی دعا قبول ہو جاتی ہے اور جب ایک دعا قبول ہوتی ہے تو دل میں ایک عجیب سا یقین پیدا ہوتا ہے۔

ہم سوچتے ہیں: "اللہ نے میری بات سن لی"۔

پھر ہم مزید مانگتے ہیں۔ مزید امیدیں باندھتے ہیں۔ مزید خواب دیکھتے ہیں اور شاید یہی تو خوبصورتی ہے امید کی۔ امید ہمیں زندہ رکھتی ہے۔ کبھی کبھی ہم اپنی امیدیں انسانوں سے بھی وابستہ کر لیتے ہیں۔ کسی کے اچھے اخلاق سے۔ کسی کی توجہ سے۔ کسی کے خلوص سے۔ کسی کے ایک خوبصورت جملے سے۔ کسی کے مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے ہو جانے سے اور پھر ہمیں خود بھی پتا نہیں چلتا کہ کب دل میں ایک خیال جگہ بنا لیتا ہے: "یہ شخص مجھے سمجھتا ہے"۔

کیونکہ شاید اس شخص نے ہمیں ایسا محسوس کروایا ہوتا ہے۔ اس نے ہماری بات توجہ سے سنی ہوتی ہے۔ ہماری خاموشی محسوس کی ہوتی ہے۔ ہماری پریشانی میں پوچھا ہوتا ہے کہ "کیا ہوا؟" کسی مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہوتا ہے اور انسان صرف الفاظ سے امید نہیں باندھتا۔ انسان کے عمل سے امیدیں باندھتا ہے۔

پھر دل اس تعلق کو اپنے لیے ایک محفوظ جگہ........

© Daily Urdu (Blogs)