Tanhai Ka Barhta Hua Rujhan
تنہائی کا بڑھتا ہوا رجحان
آج کے دور میں تنہائی صرف ایک کیفیت نہیں رہی بلکہ ایک طرزِ زندگی بنتی جا رہی ہے۔ بہت سے لوگ محفلوں سے دور رہنا پسند کرتے ہیں، کم بولتے ہیں اور اپنے آپ میں مگن رہتے ہیں۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے تنہائی کو پسند کر لیا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہر تنہا شخص نے تنہائی کو شوق سے نہیں اپنایا ہوتا۔
بعض اوقات لوگوں کے رویے انسان کو وہاں پہنچا دیتے ہیں جہاں وہ خاموشی کو باتوں پر ترجیح دینے لگتا ہے۔ جب کسی کے احساسات کو بار بار نظر انداز کیا جائے، اس کی محبت اور خلوص کی قدر نہ کی جائے، اس کی باتوں........
