menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Roothe Hue Ko Manana

15 0
wednesday

رشتے زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، لیکن افسوس کہ اکثر یہی رشتے ہماری انا، ضد اور غلط فہمیوں کی نذر ہو جاتے ہیں۔ کوئی اپنا ناراض ہو جائے، بات چیت بند کر دے یا دوری اختیار کر لے تو بجائے اس کے کہ ہم اس کی ناراضی کی وجہ جاننے کی کوشش کریں، ہم بھی اپنے غصے اور دکھ میں گم ہو جاتے ہیں۔

ہم سوچتے ہیں کہ "وہ خود ہی بات کر لے گا"، "میں کیوں مناؤں؟"، "میرے پاس اتنا وقت نہیں کہ کسی کے پیچھے پھروں" یا "اسے منانے سے مجھے کیا ملے گا؟"۔ یہی سوچ آہستہ آہستہ فاصلے بڑھا دیتی ہے۔ حالانکہ ایک لمحے کی عاجزی، ایک پیغام، ایک معذرت یا ایک محبت بھرا جملہ بگڑے ہوئے رشتے کو سنوار سکتا ہے۔

انسان جب ناراض ہوتا ہے تو وہ صرف اپنی تکلیف کو دیکھتا ہے۔ وہ یہ نہیں سوچتا کہ شاید سامنے والا بھی کسی دکھ، غلط فہمی یا احساسِ محرومی کا شکار ہو۔ ہم اپنے غصے کو تو اہم سمجھتے ہیں مگر دوسرے کے غصے کے پیچھے چھپی تکلیف کو........

© Daily Urdu (Blogs)