Kabhi Kabhi Nani Ka Ghar Bhi Dawa Ban Jata Hai
کبھی کبھی نانی کا گھر بھی دوا بن جاتا ہے
کچھ دنوں سے میری طبیعت خراب تھی۔ ایک دن نانو گھر آئی ہوئی تھیں، انہوں نے کہا: "چلو میرے ساتھ، میں تمہیں وہاں سے دوا لے کر دیتی ہوں"۔ بس پھر میں نانو کے ساتھ ان کے گھر چلی گئی۔ ابتدا میں تو مقصد صرف دوا لینا تھا، لیکن وہاں جا کر احساس ہوا کہ کبھی کبھی انسان کسی جگہ دوا لینے نہیں، بلکہ اپنے دل کا بوجھ ہلکا کرنے چلا جاتا ہے۔
کافی عرصے بعد میں نانو کے گھر رہنے کے لیے گئی تھی۔ تقریباً ایک دو ماہ پہلے بھی گئی تھی، لیکن اس وقت تھوڑی دیر کے لیے گئی اور واپس آ گئی تھی۔ اس بار کافی وقت گزارنے کا موقع ملا تو بہت اچھا لگا۔ میرے چھوٹے چھوٹے کزنز، جو کبھی مجھے بہت چھوٹے لگتے تھے، ماشاءاللہ اب بڑے ہو گئے ہیں۔ ایک دسویں جماعت میں ہے، ایک نویں میں اور باقی ابھی چھوٹے ہیں۔ سب کے ساتھ بیٹھنا، باتیں کرنا، ہنسنا اور ان کے ساتھ وقت گزارنا دل کو بہت اچھا لگا۔
تب مجھے احساس ہوا کہ ہم اپنی مصروف زندگی میں رشتہ داروں سے ملنے کو اکثر غیر ضروری سمجھنے لگتے ہیں، حالانکہ اپنوں کے ساتھ کچھ وقت گزارنا انسان کے لیے بہت قیمتی ہو سکتا ہے۔
اسلام نے بھی صلہ رحمی کی بہت تاکید........
