Be Laus Rehnumai
زندگی میں ہمیں بہت سے لوگ ملتے ہیں۔ کچھ ہمارے ساتھ چند لمحے گزارتے ہیں، کچھ چند سال اور کچھ ایسے ہوتے ہیں جو وقت تو بہت کم دیتے ہیں، مگر ان کا اثر پوری زندگی پر رہ جاتا ہے۔ ایسے لوگ صرف استاد نہیں ہوتے، وہ انسان کے اندر سوئی ہوئی صلاحیتوں کو جگانے والے رہنما ہوتے ہیں۔
ہم اکثر کامیاب لوگوں کی کہانیاں پڑھتے ہیں، مگر ان کہانیوں کے پس منظر میں موجود ان بے لوث اساتذہ کو بھول جاتے ہیں جنہوں نے کسی صلے، کسی تعریف اور کسی لالچ کے بغیر کسی کی انگلی پکڑ کر اسے آگے بڑھنا سکھایا۔
میری زندگی میں بھی اللہ تعالیٰ نے ایسے اساتذہ عطا کیے جنہوں نے صرف علم نہیں دیا بلکہ سوچنے کا انداز بھی سکھایا۔ انہوں نے میری غلطیوں کی نشاندہی کی، میری صلاحیتوں پر مجھ سے زیادہ یقین کیا اور ہر بار مجھے یہ احساس دلایا کہ انسان........
