menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Digital Daur Mein Waldain Ka Kirdar

29 0
10.09.2026

ڈیجیٹل دور میں والدین کا کردار

آج کے ڈیجیٹل دور میں بچوں کو چاہے وہ عمر کے کسی بھی حصے میں ہوں ان کو انٹرنیٹ سے دور نہیں رکھا جا سکتا۔ ہم سختی کرکے کچھ وقت کے لیے گیجٹس ان سے واپس لے تو سکتے ہیں لیکن مکمل طور پر ان کو ان چیزوں سے دور نہیں رکھا جا سکتا۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ آج کل اسکولوں اور کالجوں کا کام بھی آن لائن آتا ہے اور انہیں اسائنمنٹ بنانے کے لیے بھی انٹرنیٹ درکار ہوتا ہے اور ظاہر ہے وہ یہ کام موبائل ' آئی پیڈ یا لیپ ٹاپ پر ہی کریں گے اگر انہیں دور رکھا گیا تو وہ دوسرے بچوں کی نسبت پیچھے رہ جائیں گے۔

بچوں کی خوبصورت نظمیں چاہے انگریزی میں ہوں یا اردو میں وہ بھی یوٹیوب پر ہی دستیاب ہوتی ہیں۔ اکثر والدین بچوں کو ٹی وی یا موبائل پر کارٹون یا کوئی وڈیو لگا دیتے ہیں تاکہ بچہ کھانا کھا لے یا آرام سے دو گھڑی بیٹھ جائے اور ماں باپ کو بھی سکون کا سانس آ سکے۔

اکثر یہ دیکھنے میں بھی آتا ہے کہ والدین اپنے آئی ڈی ہی بچوں کے گیجٹس پر لاگ ان کر دیتے ہیں اب گوگل کا ایلگورتھم اسی حساب سے چلے گا جو معلومات آپ نے اکاؤنٹ بناتے ہوئے اس کو دی تھیں۔ وہ مواد بھی آپ کی عمر کے مطابق ہی آپ کو دکھائے گا۔ اب چار سال کے بچہ کارٹون دیکھ رہا ہے اور جب اسکرول کرتا ہے تو اسے کچھ لمحے بعد کوئی ایسا مواد نظر آتا ہے جو اس کی عمر کے حساب سے مناسب نہیں ' بے شک اس کی سمجھ سے بھی بالاتر ہوگا لیکن وہ اس کے دماغ میں کہیں نہ کہیں نقش ہو جائے گا لہذا یہ بہت اہم ہے کہ بچوں کے لیے ان کے گیجٹس جو بھی آپ ان کو مہیا کر رہے ہیں اس پر نیا اکاؤنٹ 'ان کی عمر کے حساب سے بنا کر دیں تاکہ غلطی کی گنجائش نہ رہے دوسرا یہ کہ ان کو آپ اپنی نگرانی میں استعمال کروائیں۔ اب اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آپ بچے کے ساتھ بیٹھے رہیں۔ نگرانی سے مراد یہ ہے........

© Daily Urdu (Blogs)