Sahafat Zarf Ka Imtihan
صحافت صرف سوال پوچھنے کا ہی نام نہیں، ظرف کا امتحان بھی ہے۔ ایک اچھا انٹرویو صرف اس بات سے نہیں پہچانا جاتا کہ صحافی نے کتنے سخت سوال کیے بلکہ اس سے بھی کہ اس نے موقع محل کی مناسبت سے سوال پوچھتے ہوئے سامنے والے کے وقار، حدود اور انسانی احترام کو کس حد تک ملحوظ خاطر رکھا۔ یہی وہ باریک لکیر ہے جہاں صحافت اور تماشہ ایک دوسرے سے الگ ہوتے ہیں۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں اداکارہ میرا سفید لباس میں نہایت پُرسکون اور متوازن انداز میں بیٹھی نظر آئیں۔ یقین مانیں پہلی بار مجھے محسوس ہوا کہ وہ اپنی شخصیت کے اس پہلو کے ساتھ سامنے آ رہی ہیں جو شور، تنازع اور سکینڈلز سے ہٹ کر ہے۔۔ ایک سنجیدہ، باوقار اور اپنے کام پر بات کرنے کی خواہش رکھنے والی فنکارہ۔ جب ان سے ذاتی........
