menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Qufl Toota Khuda Khuda Kar Ke

32 0
19.08.2026

قفل ٹوٹا خدا خدا کرکے

بعض فیصلوں کے پیچھے پورا عہد اپنی کروٹ بدلتا محسوس ہوتا ہے۔ کل سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے میڈیا میں ایک بھونچال برپا ہے۔ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا سپریم کورٹ کا حالیہ حکم بھی ایسی ہی صورتحال کا پتہ دیتا ہے۔ عدالت نے صحت کے خدشات کے پیش نظر انہیں ہسپتال منتقل کرنے اور طبی ماہرین پر مشتمل پینل کے ذریعے علاج کی ہدایت کی ہے۔ یہ فیصلہ عمران خان کے حامیوں کے لیے بلاشبہ ایک خوش آئند خبر ہے لیکن سیاست میں خوشی اور تجزیہ دو الگ چیزیں ہیں۔ خوشی اپنی جگہ، سوال اپنی جگہ۔

آخر یہ نرمی اس وقت کیوں آئی جب سیاسی منظرنامہ بظاہر ساکت تھا؟ کچھ عاقبت نااندیش اسے ڈیل قرار دے رہے ہیں آئیں زرا کھل کر بات کرتے ہیں۔ نہ کوئی ایسا عوامی طوفان دکھائی دے رہا تھا جو حکومت کے لیے ناقابلِ برداشت دباؤ بن چکا ہو، نہ کوئی ایسی بین الاقوامی مداخلت سامنے آئی جسے فیصلہ کن محرک قرار دیا جا سکے۔ پھر اچانک عدالت کا دروازہ کھلا، طبی تشویش سامنے آئی اور وہ شخص جس کی صحت کے بارے میں مہینوں سے مختلف دعوے اور خدشات گردش کر رہے تھے۔ جیل سے ہسپتال جانے کے مرحلے میں پہنچ گیا۔ لیکن یہاں ایک بنیادی احتیاط ضروری ہے۔

ہر سیاسی واقعے کے........

© Daily Urdu (Blogs)